Islamabad Supreme Court ki janib se dead line guzar jane k bawajod Chief Election Commissioner ka takarur na kiya ja saka. 

Court k 3 rukni bench ne maamlaa Chief Justice Of Pakistan ko Bhajwaa diya. 


چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کئی ادارے مستقل سربراہ کے بغیر کام کر رہے ہیں ۔ اہم قومی اداروں کے سربراہان کا نہ ہونا حیران کن ہے ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے ۔ حکومت کو تکنیکی بنیادوں پر کچھ مشکلات ہیں ۔ بینچ نے اداروں کے سربراہان کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے پیر کو سماعت کرنے کی تجویز دی ہے۔ 

Post a Comment

 
Live News PK © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top