سیئول آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کو ایک اور جوہری تجربہ کرنے سے خبردار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس صورت میں پیا نگ یانگ کو سخت عالمی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اپنا تین روزہ دورہ جاپان مکمل کرتے ہوئے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنی ہم منصب پاک گن ہے کے ساتھ ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرامز کے علاوہ دو طرفہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
تاہم ناقدین کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ حاوی رہے گا۔
اوباما کے جزیرہ نما کوریا پہنچنے سے قبل جمعے کے دن ہی ایک امریکی تھنک ٹینک نے ایسے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ شمالی کوریا اپنا چوتھا جوہری تجربہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کورین انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پیونگ یانگ امریکی صدر کے دو روزہ دورہ جنوبی کوریا کے دوران ہی ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے
Post a Comment