قومی اسمبلی میں قائد حزب احتلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی "جیو"کا کردار منفی رہا ہے،اگر کوئ ایک شحض ملوث ہے تو اس کا الزام پورے ادارے پر نہیں لگایا جا سکتا،ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا جس طرح بھارتی میڈیا نے حامد میر پر حملے اور اس کا الزاپ آئ ایس آئ پر عائد کرنے کے معاملے کو اٹھایا ہے اس سے ملک کو نقصان ہوا ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا اگر فوج اور حکومت اس وقت ایک صفحہ پر نہیں بھی ہیں تو انہیں آ جانا چاہیے،قائد حزب احتلاف نے کہاکیموجودہ وقت تحریک چلانے کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملککے لۓ کچھ کرنے کا ہے،اقتدار کے لۓ لڑنے کا بڑا وقت پڑا ہے اس لۓ عمران خان اس حوالے سے جلد بازی کامظاہرہ نہ کریں۔  

Post a Comment

 
Live News PK © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top