![]() |
| Livenewspk.com |
Yeh Book 1925-1926 Mein Print Huey Aur Inko Aik American Ne "Net & Senderz" Mart/Auction(Nilam Ghar) Sy Buy/Purchase(Khareeda) Kiya.
Yeh Book Hitler Ne Naazi Party Ke Senior Member(Khas) "Jozuf Beyour" Ko Di Thi. Wo SS Officer Thy.
Hitler Ne Yeh Book Tab Likhi Jab 1923 Ko Prison(Jail) Mein Bhejha Gaya.
In Book Ki Booli Ka Aaghaz 20 Thousand Dollar Sy Kiya Gya.
امریکی شہر لاس اینجلیس میں ایڈولف ہٹلر کا دو جلدوں پر مشتمل ایک خودنوشت مقالہ ’مائن کیمپف‘ 64850 ڈالر میں فروخت ہوا۔
اس مقالے کی اہم بات یہ ہے کہ اس پر ہٹلر کے آٹوگراف بھی موجود ہیں۔
یہ کتابی شکل میں شائع شدہ مقالہ 1925 اور 1926 میں شائع ہوئے اور انہیں
ایک نامعلوم امریکی خریدار نے نیلام گھر ’نیٹ اینڈ سینڈرز‘ سے خریدا۔
ہٹلر کے دستخطوں کے ساتھ یہ دونوں جلدیں کپڑے کے
ساتھ جلد بند کی گئی ہیں اور ان میں سے ایک پہلا ایڈیشن ہے اور دوسری جلد
میں دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔
یہ دونوں کتابیں ہٹلر نے نازی پارٹی کے ایک رکن جوزف بیوئر کو دی تھیں اور ان پر کرسمس کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
جوزف بیوئر نازی پارٹی کے اولین اراکین میں سے ایک تھے اور ایک ایس ایس افسر تھے
ان کتابوں کی نیلامی گیارہ بولیاں موصول ہوئیں اور بولیوں کا آغاز بیس ہزار ڈالر سے ہوا جو جمعرات کی رات کو ختم ہوئیں۔
ہٹلر نے یہ کتاب ان دنوں میں لکھی جب انہیں 1923 میں ناکام بغاوت کے نتیجے میں جیل بھیجا گیا تھا۔
اس کتاب جس کا نام میری جدوجہد ہے اور ان کی یہودیت اور اشتراکیت کے خلاف جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔
یہ کتاب ہٹلر کے جرمن چانسلر بننے سے قبل کی شائع کی گئی ہے۔

Post a Comment