Livenewspk.com
Islamabad Court Mein Firing aur Suicide-Bomb Attack Se Aik Session Juge Aur Eleven(11) Log Maary gaye. Aditional Session Juge Rafaqat Awan Is Mein JahanBahq ho Gaye. Islamabad Court F-8 Markaz Mein Hai.
Mazeed Yeh K Is K Aik(1) Se Zayada Raaste Hein Jahan Se Ander Jaya Ja Sakta Hai. Security Bhi Itni Khas Nhi hoti. Court K Area Mein Hi Nadra Office Aur Police Ke Bhi Office's Hein Jis Sy Un Ko Bhi Boht Hi Khatra Hai.


 
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع کچہری میں فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ مرکز میں واقع کچہری میں سیشن جج رفاقت اعوان کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں نے فائرنگ اور دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان شدید زخمی ہوئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
کچہری میں فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور سپیشل فورسز اور رینجرز نے کچہری کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ ’حملہ آوروں نے داخل ہو کر فائرنگ کی اور پولیس اہلکاروں پر ایک گرینیڈ پھینکے۔ اس کے بعد مارگلہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او پہنچے۔ ان پر حملہ آوروں نے گرینیڈ پھینکا لیکن وہ پھٹا نہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اس کے بعد ایک حملہ آور نے اپنے آپ کو وکلاء کے چیمبرز کے قریب اپنے آپ کو اڑا دیا اور دوسرے نے ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر کے قریب اپنے آپ کو اڑا دیا۔
اسلام آباد میں واقع ہسپتال پمز کی ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایک عینی شاہد نے نجی ٹی وی چینل جیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو نوجوان کلاشنکوف سے لیس کچہری میں پہنچے ہیں اور عدالت کے باہر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ دس منٹ تک جاری رہا۔‘
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو خود کش حملہ آور تھے جنہوں نے پہلے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے اور بعد میں اپنے آپ کو اڑا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچہری کے علاقے کو حصار میں لیا ہوا ہے اور کلیئر نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ کچہری ایف ایٹ سیکٹر کے مرکز میں واقع ہے۔ چند سال قبل اسلام آباد سمیت ملک بھر میں حملوں میں اضافے کے باعث عدالتوں کے چاروں جانب دیوار کھڑی تھی۔
اس کچہری میں داخل ہونے کے چار سے زیادہ راستے ہیں۔ دیوار کے حصار میں داخل ہونے پر وال تھرو گیٹ نصب ہیں۔ تاہم سکیورٹی اتنی سخت نہیں ہوتی۔
اسی کچہری ہی میں پولیس افسران کے دفاتر، نادرا کا دفتر بھی واقع ہے۔

Post a Comment

 
Live News PK © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top