![]() |
| Livenewspk.com |
Vidya Balan Ny Bataya Ke Shadi Sy Pehly Kuch Bechaini Thi Pr Ab Khatam Ho Gyi Hai.
Shadi Ke Bahd Vidya Balan Aur Farhan Akhtar Ki Aik Saath Yeh Pehli Film Hai.
ودیا بالن اور فرحان اختر کی فلم ’شادی کے سائڈ ایفکٹس‘اسی ہفتے نمائش
کے لیے پیش کی گئی تھی اور دونوں اداکاروں نے فلم کی تشہیر میں جان لگائی
ہے۔
ودیا سے جب بار بار یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان
کی ذاتی زندگی کے کچھ ایسے تجربات ہیں جواس فلم میں نظر آتے ہیں۔ تو اس پر
ودیا کا جواب تھا کہ ’اگر آپ ایک غیر محفوظ اور ناخوشی سے بھرے رشتے میں
ہیں تب تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ خوش ہیں تو یہ آپ کی مدد
کرتا ہے۔ شادی سے پہلے میرے اندر ایک قسم کی بے چینی رہتی تھی جو اب بہت حد
تک ختم ہو چکی ہے۔ میرا دھیان بھی اب پہلے سے بہتر ہو گیا ہے۔‘
فرحان اختر اور ودیا بالن پہلی بار اس فلم میں ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

Post a Comment